۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عطر قرآن

حوزہ|طبعی عوامل و اسباب اللہ تعالیٰ کی مشیت کے مطابق کام کرتے ہیں۔ انسان کی شخصیت رحم میں تشکیل پاتی ہے۔بچے کا رحمِ مادر میں شکل و صورت سے آراستہ ہونا اللہ تعالیٰ کی قیومیت کا جلوہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
هُوَ الَّذِي يُصَوِّرُكُمْ فِي الْأَرْحَامِ كَيْفَ يَشَاءُ ۚ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴿آل عمران، 6﴾

ترجمہ: وہ (خدا) وہی ہے جو ماں کے پیٹ میں جس طرح چاہتا ہے، تمہاری صورتیں بناتا ہے۔ اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے۔ وہ زبردست اور بڑی حکمت والا ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ بچے کا رحمِ مادر میں شکل و صورت سے آراستہ ہونا اللہ تعالیٰ کی قیومیت کا جلوہ ہے.
2️⃣ رحمِ مادر میں صرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے بچے کو شکل و صورت کا عطا کیا جانا اس کی توحید کی دلیل ہے.
3️⃣ طبعی عوامل و اسباب اللہ تعالیٰ کی مشیت کے مطابق کام کرتے ہیں.
4️⃣ انسان کی شخصیت رحم میں تشکیل پاتی ہے.
5️⃣ خداوند عالم کافروں سے مغلوب نہیں ہے بلکہ کافروں کا فکری اور جسمانی نظام اللہ تعالیٰ کی مشیت سے چلتا ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .